شیروان کے گائوں چمہٹی دھیرہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے

پیر اپریل 15:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) شیروان کے گائوں چمہٹی دھیرہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا دیا گیا ہے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

شیروان کے گائوں چمہٹی دھیرہ میں گذشتہ روز رضوان ولد عبدالله کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ہوائی فائرنگ سے دو افراد دلدار ولد عبدالکریم اور ریاض ولد جہانداد سکنہ دھیرہ زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ایک زخمی ریاض ولد جہانداد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں داخل کر لیا گیا ہے۔ شیروان پولیس نے زخمیوں کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :