مزدوروں کی صحت، ان کے بچوں کا مستقبل ہماری ترجیح ہے: منشا اللہ بٹ

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعرات 16 اکتوبر 2025 13:07

مزدوروں کی صحت، ان کے بچوں کا مستقبل ہماری ترجیح ہے: منشا اللہ بٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیرِ لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز پنجاب منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے مزدوروں کی صحت، ان کے خاندانوں کی فلاح اور بچوں کے تابناک مستقبل کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ان کی فلاح و بہبود کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے۔

(جاری ہے)

اسی لیے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات میں مزید بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہر مزدور اور اس کا خاندان معیاری طبی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکے۔

وزیر لیبراینڈ ہیومن ریسورسز منشا اللہ بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب مزدوروں کی اجرت کے تحفظ، ان کے انسانی اور آئینی حقوق کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم، تربیت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا بھی ہماری پالیسی کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند اور باعزت مزدور ہی ایک مضبوط معیشت کی ضمانت ہے، اسی لیے لیبر ڈیپارٹمنٹ مزدوروں کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گا جو ان کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائیں۔