ٹنڈو محمد خان،تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹرسائیکل میں تصادم،دو افراد شدید زخمی

پیر 16 اپریل 2018 16:35

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) ٹنڈو محمد خان روڈ پر نئوںپکو کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹرسائیکل میں زور دار تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد چھتوں انعامی اور خدابخش انعامی شدید زخمی ہوئے ، جبکہ چھتوں انعامی کی ٹانگ ٹوٹ گئی، دونوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال ٹنڈو محمد خان پہنچایا گیا، جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایاگیا۔

متعلقہ عنوان :