فیصل آباد، فائرنگ کے واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد لہولہان

پیر اپریل 16:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) فائرنگ کے واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد لہولہان ہو گئے ‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وارث پورہ گلی نمبر چھ کے رہائشی اٹھائیس سالہ راجہ ولد سائن اوراسکے بھائی پچیس سالہ مارشل کو معمولی جھگڑے پر محلے دار عامر وغیرہ نے گولیاں مار کرزخمی کردیا جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں چوبیس سالہ کاشف علی ولد مبارک فردوس کالونی کا رہائشی کار میں سوا رہو کر 66ج ب دھاندرہ سے بلو موڑ جارہا تھا کہ ایئر پورٹ کے قریب عبدالرحمن وغیرہ نے اسے گولیاں مار دیں ریسکیو کی امدادی ٹیم نے الائیڈ ہسپتال داخل کرادیا جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :