
تنقید برائے تنقید کی بجائے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو ملکر مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا‘ملک رفیق رجوانہ
مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کو آگے آکر ملک کو حقیقی معنوں میں ویلفیئر اسٹیٹ بنانے میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے ‘ گورنر پنجاب
پیر 16 اپریل 2018 17:48

(جاری ہے)
تقریب میں ملک خدا بخش سابق انٹر نیشنل ڈائریکٹر لائنز کلب و معروف بزنس مین ، نیلو فر بختیار سابق انٹرنیشنل ڈائریکٹر لائنز کلب سینیٹر و سابق وفاقی وزیر، خواجہ خاور رشید سینئر وائس پریذیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے علاوہ لائنز کلب کے ممبران کی کثیر تعدادموجود تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ لائنز کلب مستحق اور ضرورت مند افراد کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کررہا ہے اس کے علاوہ کینسر جیسے مہلک مرض کی تشخیص کے لئے لائنز کلب سٹیٹ آف دی آرٹ میمو گرافی کی سہولت فراہم کررہا ہے ۔ کینسر کی جلد تشخیص سے اس مہلک مرض سے شفاء کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ مزید براں لائنز کلب بینائی سے محروم افراد کی بحالی کے لئے بھی سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائنز کلب کے ممبران دنیا بھر میں ناگہانی آفات سے نمٹنے، ایجوکیشن کے لئے فنڈنگ، شجر کاری جیسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیںجو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ فنانشل ٹائمز نے لائنز کلب کو دنیا بھر میں بہترین کام کرنے والی تنظیم قرار دیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں بہت سی غیر سرکاری فلاحی تنظیمیں مستحق اور محروم طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں مگر لائنز کلب کی پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں خدمات قابل ذکر ہیں۔ گورنر پنجاب نے لائنز کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لئے دُعا کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لائنز کلب کے ممبران میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں صدر احمد پور بار ایسوسی ایشن نذر حسین موہل کی قیادت میں 4رُکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے عدلیہ بحالی تحریک میں وکلاء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم وکلاء کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مساوات، باہمی رواداری، برداشت اور تحمل کی فضا ء کو فروغ دینے کے لئے وکلاء کو آگے آنا چاہئے۔اس موقع پر بار کے صدر نذر حسین موہل نے گورنر پنجاب کواحمد پور بار ایسوسی ایشن کا لائف ٹائم ممبر شپ دینے کا اعلان کیا۔ وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر نے کہا کہ حکومت وکلاء کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.