پولیس وین حملہ، گھر پر مبینہ فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کی درخواست پر وکلا کو آئندہ سماعت پر کیس کے مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کا حکم

پیر 16 اپریل 2018 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس وین حملہ، گھر پر مبینہ فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کی درخواست پر وکلا کو آئندہ سماعت پر کیس کے مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بین کے روبرو پولیس وین حملہ اور گھر پر مبینہ فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کا حکم دے دیا۔

پیر کو پولیس کے مطابق 2011 میں چکرا گوٹھ گھر پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 2 ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے۔ واقعہ میں پولیس کی وین بھی چل گئی تھی۔ ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ان کہ موکلین پر من گھڑت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ اس واقعے میں پولیس نے 15 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔