ایکواڈور کی2 صحافیوں اور انکے ڈرائیورکو مسلح گروہ نے اغوا کے بعد قتل کر دیا

پیر 16 اپریل 2018 18:35

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) کولمبیا کے صدر ہوان مانویل سانتوس نے کہا ہے کہ ایکواڈور کے دو صحافیوں اور ان کے ڈرائیورکو مسلح گروہ نے اغوا کے بعد قتل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

صدر سانتوس نے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے افسوس کے ساتھ کہا کہ کولمبیا کے سابق انقلابی مسلح گروہ FARC کے حکومت کے ساتھ امن معاہدے کو قبول نہ کرنے والے ایک علیحدگی پسند مسلح گروہ کی یہ کارستانی لگتی ہے ۔اس سے پیشتر ایکواڈور کے وزیر داخلہ سیزر ناواس نے بتایا تھا کہ ان صحافیوں کو اغوا کرتیہوئے کولمبیا لے جایا گیا ہے۔ صدر سانتوس نے اعلان کیا ہے کہ جلد یا بدیر اس باغی گروہ کا سرغنہ ہماری تحویل میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :