بلوچستان اسمبلی اجلاس ،ایف سی اہلکاروں کی شہادت اور مسیحی برادری پر فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کیلئے دعا کی گئی

پیر 16 اپریل 2018 18:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس کرم ایجنسی میں افغانستان سے فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار شہید ہونے اور گزشتہ روز مسیحی برادری پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور تین زخمی ہونے کے واقع پر اسمبلی اجلاس میں فاتحہ خوانی کرائی گئی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز کرم ایجنسی میں ایف سی کے اہلکاروں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے اور گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے عیسی نگری میں نامعلوم دہشتگردوں کی جانب دو افراد اور تین زخمی ہوئے تھے ان دونوں واقعات کے بارے میں فاتحہ خوانی کرائی جائے جس پر اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے دونوں واقعات میں شہید اور ہلاک ہونیوالوں کے بارے میں فاتحہ خوانی کرائی اور دعا کی کہ زخمی ہونیوالے جلد صحت یا ب ہوجائے ،اس سے قبل سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ کوئٹہ میں گزشتہ چند عرصے سے مسیحی برداری پرفائرنگ ہورہی ہیں اس واقع کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں ایسے واقعات سے بیرون ملک اچھے پیغامات نہیں جارہے ہیں اور تعصر دینے جارہے ہیں کہ کوئٹہ میں موجود اقلیت برداری غیر محفوظ ہے حکومت کا فرض ہے کہ وہ اقلیت برادری کو تحفظ دیں ۔