لاہور ، پسند کی شادی پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل، ہمشیرہ کو زخمی کر دیا

پیر 16 اپریل 2018 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) نواں کوٹ میں پسند کی شادی کرنے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی کو قتل اور اپنی ہمشیرہ کو زخمی کر دیا بتایاگیا ہے کہ قتل کی اس واردات میں ملوث ملزم رائو کی ہمشیرہ نے عادل نامی شخص سے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا گزشتہ روز ملزم اسلحہ سے مسلح ہو کر اپنی بہن کے گھر گیا جہاں اس نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ملزم کا بہنوئی عادل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی ہمشیرہ شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ ملزم رائو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تھانہ نواں کوٹ پولیس نے ملزم رائو کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔