راولپنڈی، پولیس کانسٹیبل قتل کیس اور مذہبی منافرت کے مقدمات میں نامزد 4ملزمان کو مجموعی طور پر 50روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا

پیر 16 اپریل 2018 20:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے پولیس کانسٹیبل قتل کیس اور مذہبی منافرت کے مقدمات میں نامزد 4ملزمان کو مجموعی طور پر 50روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاگزشتہ روز عدالت نے مذہبی منافرت کے الزام میں گرفتار کالعدم تنظیم کے دو کارکنوں کرامت علی اور نیامت علی کادس ،دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے سی ٹی ڈی کی تحویل میں دے دیا جبکہ تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج پولیس کانسٹیبل کے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان معین صفدر اور کاشف جاوید کاپندرہ ،پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :