
سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے والے گزشتہ 6برس سے تنخواہوں سے محرو م احتجاجی اساتذہ پر پولیس نے چڑھائی کر دی
لاٹھی چارج سے متعدد اساتذہ زخمی ہو گئے ،5اساتذہ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، اساتذہ نے کراچی پریس کلب پر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیدیا
پیر 16 اپریل 2018 21:40
(جاری ہے)
اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کی قیادت نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابو بکر ابڑو اور ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین ظہیر احمد بلوچ کر رہے تھے ۔
اس موقع احتجاجی اساتذہ ہماری تنخواہیں جاری کرو، تنخواہوں کا نوٹیفکیشن جاری کرو،پیپلز پارٹی روزگار دینے کا وعدہ پورا کرے ،روٹی ،کپڑا اور مکان چھین رہا ہے حکمران کے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔بعد ازاں اساتذہ نے سندھ اسمبلی کی جانب مارچ کیا اور اسمبلی کے سامنے دھرنا دیکر سہ پہر تک نعرے بازی کرتے رہے۔ احتجاجی اساتذہ نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ۔بعد ازاں پولیس نے اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا اور لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد اساتذہ کے زخمی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ پولیس 5اساتذہ کو گرفتار کر کے لے گئی۔ دھرنے کے احتجاجی اساتذہ سندھ اسمبلی سے منتشر ہونے کے بعد کراچی پریس کلب پہنچ گئے اور انہوں نے وہاں غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا کیمپ لگا دیا ۔ ۔ٹیچرز ایسو سی ایشن کراچی کے چیئرمین ظہیر بلوچ نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ہمیں تشدد پر اکسایا جارہا ہے مگر ہم اپنے آپ کوقابو میں رکھیں گے۔ ظہیر بلوچ نے کہا کہ ہمیں دوبارہ یقین دہانیاں کرائی جارہی ہیں مگر ہم کسی یقین دہانی پر بھروسہ نہیں کریں گے۔تنخواہیں جاری کی جائیں ا س وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابو بکر ابڑو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم ہمیں جب تک تنخواہوں کے اجرا کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کردیتا اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں ہر بار بار لولی پاپ دیتی رہی اب ہمیں ان کا یہ مذاق برداشت ہیں ۔ہمارے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں مگر روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرے لگانے والے حکمرا ن ہمارا روزگار چھین رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے اراکین ووٹ لینے کے لئے ہمارے پاس آتے ہیں مگر جب ہم ان سے اپنا حق مانگتے ہیں تو ہمیں دھکے کھانے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال2012 کے اساتذہ اپنے مطالبات ہر صورت منوا کر ہی جائیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.