مظاہرین کا کوئی بھی گروپ سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر پہنچ کر احتجاج یا دھرنا نہ دے، اسپیکر سندھ اسمبلی

پیر 16 اپریل 2018 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے وزیر داخلہ سندھ کو سختی سے یہ احکامات جاری کئے ہیں کہ آئندہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں کہ مظاہرین کا کوئی بھی گروپ سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر پہنچ کر احتجاج یا دھرنا نہ دے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیر کو ایوان کی کارروائی کے دوران اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ مظاہرین کے ایک گروپ نے کئی روز تک سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر دھرنا دیکر ارکان اسمبلی کی آمد و رفت کو روکے رکھا ۔

اسپیکر نے کہا کہ سندھ اسمبلی ریڈ زون میں واقع ہے، وہاں اس طرح مظاہرین کی آمد اور دھرنے دینا مناسب نہیں ہے اگر ان کا کوئی مسئلہ ہے تو سندھ اسمبلی کا کیا قصور ہے کہ ہمارا راستہ روک لیا جائے۔ قبل ازیں مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے بھی یہ شکایت کی تھی کہ ارکان کو سندھ اسمبلی میں داخل ہونے میں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :