پاکستان رینجرز سندھ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پیر اپریل 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے فریئر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل رحمان عرف سادہ گل کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ فریئر ہی کے علاقے میں رینجرز نے ایک اور کارروائی کے دوران 2 ملزمان غنی عرف نانا اور شوکت علی عرف مشکی کو گرفتار کرلیا جو کہ منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔