ٹانک کیمپس نئی نسل کے مستقبل کو تابناک بنانے میں بارش کا پہلا قطرہ ہے،وی سی گومل یونیورسٹی

پیر 16 اپریل 2018 22:12

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ ٹانک کیمپس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایک جدید ترین یونیورسٹی میں تبدیل ہوگا یہ کیمپس یہاں کی نئی نسل کے مستقبل کو تابناک بنانے میں بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹانک کیمپس میں پہلے کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

گومل یونیورسٹی کے لیئے رجسٹرار دل نواز خان ۔ ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش کے علاوہ ٹانک کی سیاسی سماجی عوامی شخصیات اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں کتاب میلہ کی روش سے طلبہ اور اہل علم مستفید ہوئے ہیں اب یہی کاوش ٹانک میں شروع کی گئی ہے جو خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید ترین موضوعات اور تقاضوں سے ہم آہنگ کتابیں ٹانک کیمپس میں طلبہ اور اس خطہ کے علم دوست حلقوں کے مطالعہ کی پیاس بجھانے کے لیئے آپ کی دہلیز پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل مشکلات کے باوجود ہم نے ٹانک کیمپس کو فوقیت دی اور تقریبا چار کروڑ روپے کی لاگت سے ٹانک کیمپس کے لیئے گاڑیوں کی خریداری۔ فرنیچر کی فراہمی ۔ لیبارٹریز آلات کی فراہمی پر خرچ کیئے جاچکے ہیں ماہر اساتذہ کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے فراہمی علم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا عہد کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ کیمپس کی اپنی عمارت کے لیئے زمین کی خریداری کے معاملہ میں پیش رفت جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ ایسے مقام پر یہ عمارت تعمیر ہو جہاں اس خطہ کے زیادہ سے زیادہ باسی مستفید ہوں اور فروغ علم کا حقیقی مقصد حاصل ہو اس کیمپس سے جنوبی وزیرستان کے طلبہ بھی مستفید ہونگے اور یہ کیمپس انکی دہلیز پر قائم ہے انہوں نے کہا کہ اس خطہ کے طلبہ بڑے باصلاحیت ہیں آپ اپنی پوری توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں یہاں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے مقامی آبادی فروغ علم کی کاوشوں میں ہمارا ساتھ دیں طلبہ کی درست سمت میں رہنمائی ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں تیسرا کتاب میلہ کے انتظامات مثالی تھے جس پر رجسٹرار خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے جلد ہی سٹی کیمپس میں بھی کتاب میلہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ٹانک کیمپس میں اس پہلے کتاب میلہ کے انعقاد پر میں ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش ۔

یہاں کی انتظامیہ اور اٹلس بک کے وقار الحسن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مجھے بتایا گیا کہ ٹانک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں کتاب میلہ کا اہتمام کیا گیا ہے اور یہ علمی کاوش اس خطہ میں گومل یونیورسٹی کے ٹانک کیمپس کے مرہون منت ہے کیونکہ اسی کیمپس کی وجہ سے یہاں علمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں مستقبل میں مزید اضافہ ہوگا قبل ازیں ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش نے ٹانک کیمپس کے علمی انتظامی معاملات میں تعاون کرنے پر وائس چانسلر اور رجسٹرار کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مثالی معیاری تعلیم کی فراہمی ہے جس کے لیئے ہرممکن کردار ادا کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :