بھارتی گجرات میں 11سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل ،نامعلوم ملزم فرار

جرم کے ذمہ دار افراد کی تلاش کے لیے سینیئر پولیس افسران کی ٹیم تشکیل دے دی گئی،کمشنر کی گفتگو

منگل 17 اپریل 2018 12:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) بھارتی ریاست گجرات میں ایک 11 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،ادھرپولیس نے کہاہے کہ جرم کے ذمہ دار افراد کی تلاش کے لیے سینیئر پولیس افسران کی ٹیم تشکیل دے دی گئی،بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک نو عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا تازہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

سورت کے پولیس کمشنر ستیش شرما کے مطابق لڑکی کی لاش چھ اپریل کو ایک ہائی وے کے قریب سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔شرما کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کی عمر محض 11 برس تھی تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی اور اسی باعث ارد گرد کے علاقوں کی پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ اس لڑکی کے ورثاء کی تلاش میں مدد کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جرم کے ذمہ دار افراد کی تلاش کے لیے سینیئر پولیس افسران کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :