شام کی جنگ اپنی خوفناک صورت میں جاری رہے گی ، برطانوی وزیر خارجہ

امریکا ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام پر حالیہ فضائی حملوں سے جنگ کی صورت حال تبدیل نہیں ہو گی ،بیان

منگل 17 اپریل 2018 13:40

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) برطانوی وزیر خارجہ بورس جونسن نے کہاہے کہ شام کی جنگ اپنی خوف ناک صورت میں جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جونسن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام پر حالیہ فضائی حملوں سے جنگ کی صورت حال تبدیل نہیں ہو گی مگر اس طریقے سے یہ ظاہر کر دیا گیا کہ کیمیائی حملوں کے حوالے سے دنیا کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :