ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ منسوخ کر دیا

منگل 21 اکتوبر 2025 17:28

ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ منسوخ کر دیا
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای ای)کے ساتھ تعاون کے معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے تہران میں اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے )کے ساتھ تعاون کا معاہدہ فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کی طرف سے ایران کے خلاف پابندیوں کا سنیپ بیک میکانزم بحال کروانے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایجنسی کے پاس کوئی تجویز ہے تو ہم یقینا جنرل سیکرٹریٹ میں اس کا جائزہ لیں گے۔ معاہدے کے تحت آئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے دوبارہ شروع کرنے کی اجازت تھی۔