تازہ حملوں میں 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی

منگل 21 اکتوبر 2025 17:19

تازہ حملوں میں 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 100 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جنوبی غزہ میں حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی ہے، یہ 13 واں یرغمالی ہے جس کی لاش ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی گئی ہے۔گزشتہ روز جنگ بندی پر دوبارہ عمل کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج نے کریم شالوم بارڈر کراسنگ کھول دیا ہے، کراسنگ سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے تاہم رفح کراسنگ تاحکمِ ثانی بند رہے گی۔