صدرڈونلڈ ٹرمپ کا 2026 کے اوائل میں چین کے دورے کا اعلان

منگل 21 اکتوبر 2025 17:40

صدرڈونلڈ ٹرمپ کا 2026 کے اوائل میں چین کے دورے کا اعلان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 کے اوائل میں چین کا دورہ کریں گے تاکہ دوطرفہ تعلقات اور تجارتی امور پر بات چیت کی جا سکے۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ‘‘میں 2026 کے اوائل میں چین جاؤں گا، چین اس وقت 50 فیصد سے زائد ٹیرف ادا کر رہا ہے، اور چینی جہازوں کے پرزے ہم تیار کرتے ہیں، لیکن اگر معاہدہ نہ ہوا تو ہم پرزے فراہم نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

’امریکی صدر نے واضح کیا کہ اگر بیجنگ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو امریکا چین پر 157 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘‘اگر معاہدہ نہ ہوا تو چین کے ساتھ کاروبار نہیں ہوگا، تاہم ہمیں امید ہے کہ ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔’’ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے جنوبی کوریا میں ملاقات کریں گے۔ ‘‘چین نے امریکا کا احترام کیا ہے، اور میرے چینی صدر کے ساتھ تعلقات نہایت اچھے ہیں،’’ امریکی صدر کا کہنا تھا۔اپنی خارجہ پالیسی سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ‘میں نے 8 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں جو کوئی اور نہیں کر سکا۔ اب میری کوشش ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ بھی ختم ہو جائے۔’’