میں حکم دوں تو اسرائیلی فوج دومنٹ میں حماس کا خاتمہ کردے، ٹرمپ

منگل 21 اکتوبر 2025 17:34

میں حکم دوں تو اسرائیلی فوج دومنٹ میں حماس کا خاتمہ کردے، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہیکہ وہ چاہیں تو اسرائیل کو غزہ میں واپس بھیج کر حماس کو ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور توقع ہے کہ وہ اچھا برتاکریں گے، صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حماس کو ختم کرنا پڑے گا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ حکم دیں تو اسرائیلی فوج 2 منٹ میں غزہ کے اندر جاکر حماس کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ فلحال معاملے کو ٹھنڈا رکھنے اور جنگ بندی کو قائم رکھنے کی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔