
عائشہ گلالئی نے سیاسی جماعت تحریک انصاف گلالئی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی
منگل 17 اپریل 2018 15:39

(جاری ہے)
جی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔عائشہ گلالئی نے دو لاکھ روپے اور دوہزار پارٹی ممبران اور عہدیداروں کے ناموں کی فہرست بھی فراہم کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے نام پر فنکشنل، ن اور ق کے نام پر سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کی ہوئی ہیں،پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام پر نئی پارٹی رجسٹرڈ کرنے میں کوئی امر مانع نہ ہے ۔
الیکشن کمیشن کے با ہرآئی این پی سے گفتگو کر تے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پارٹی کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ ملک میں نوجوان طبقہ اور خواتین مایوسی کا شکار ہیں۔تینوں بڑی سیاسی جماعتوں میں سرمایہ دار اور پیسے والوں کی سیاست چلتی ہے۔ غریب طبقے کا فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رجسٹرڈ ہو جائے تو عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے جنوبی پنجاب سے پانچ ایم این ایز نے مجھے کہا تھا کہ ہمیں اپنی جماعت میں شامل کریں ۔ہم نے دیگر جماعتوں کے ایم این ایز اور اایم پی ایز کو اپنی جماعت میں شامل نہیں کرنا نئی قیادت کو موقع دینا ہے۔اپنی سیاسی جماعت میں آزمائے ہوئے اور ناکام لوگوں کو شامل نہیں کریں گے۔عمران خان نے کہا تو تھا نئے لوگوں کو موقع دیں گے لیکن وہ پھر انہیں لوگوں کولیناشروع ہو گئے ۔ میرا اپنا تعلق مڈل کلاس سے ہے میں سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا نہیں ہوئی عوام کی تکالیف کا مجھے احساس ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.