جیکب آباد، سیشن جج کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے ایک ملزم کو عمر قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی

منگل اپریل 19:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) سیشن جج کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے ایک ملزم کو عمر قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج منور علی لودھی کی عدالت نے میرپورماتھیلو کے رہائشی محمدحسن کاندھڑوکو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ،ملزم نے 2015میں سول لائین تھانہ کی حدود جعفرآباد محلہ میں فائرنگ کرکے اپنے رشتیدار ہزار خان کاندھڑو کو قتل کیا تھا ،مجرم جرمانے کی رقم مقتول کے ورثاکو ادا کرے گا جرمانے کی رقم ادانہ کرنے کی صورت میں مجرم کو 6ماہ زائد سزا بھگتنا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :