سندھ اسمبلی سے شروع ہونے والا احتجاج جیکب آباد تک پھیل گیا

پی ٹی آئی رہنما نے سندھ کو انصاف دلانے کے لئے شہر میں ٹی شرٹس تقسیم کیں

منگل 17 اپریل 2018 20:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی سے شروع ہونے والا احتجاج جیکب آباد تک پھیل گیا پی ٹی آئی رہنما نے سندھ کو انصاف دلانے کے لئے شہر میں ٹی شرٹس تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی سے شروع ہونے والا احتجاج جیکب آباد تک پہنچ گیا ہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کے سیکریٹری اطلاعات راز خان پٹھان نے شہر یوں میں سندھ کو انصاف دو دس سال کا حساب دو کی ٹی شرٹس تقسیم کیںاس موقع پر رازخان پٹھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سندھ نے ترقی نہیں کی بلکہ تباہ حال ہو گئی ہے دس سالوں میں عوام آج بھی پینے کے صاف پانی صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں کرپشن نے صوبے کو صومالیہ بنا دیا ہے حساب دیا جائے کہ فنڈس کہاں خرچ کئے کرپشن نہ کی جاتی اور اگر فنڈس کا درست استعمال کیا جاتا تو آج سندھ کی حالت ایسی نہ ہوتی عوام اب کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے 2018کے عام انتخابات میںسندھ کے عوام کو پی ٹی آئی کرپشن اور کرپٹ عناصر سے نجات دلائے گی اور انہیں عبرت ناک شکست دے گی

متعلقہ عنوان :