(ن) لیگ کی سیاسی کہانی اب ختم ہو چکی ،ان کی اکثریت کو اب جیل جا نا ہوگا ، اشرف بھٹی

منگل 17 اپریل 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت (ن) لیگ کی سیاسی کہانی اب ختم ہو چکی ہے اس جماعت کی اکثریت کو اب جیل جا نا ہوگا (ن) لیگ والے ووٹ کی عزت نہیں بلکہ اپنی کر پشن کے نوٹوں کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں ووٹرز سے تو ووٹ لینے کے بعد یہ انہیں یکسر ہی بھول گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کے نت نئے ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اورقوم کے ساتھ ساتھ انکے اپنے اراکین اسمبلی بھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور کوئی بھی اب حکمرانوں کی کر پشن بچانے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں اور اس میں بھی اب کوئی شک نہیں ہے کہ آنیوالی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی اور وزیر اعظم حقیقی نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہوں گے

متعلقہ عنوان :