پشاور، ٹی ایم اے مقامی کونسلوں اور سینی ٹیشن کمپنی کے مابین صفائی کے مقابلے کے حوالے سے سب ڈویژنل کمیٹی کا اجلاس

صوبے کے مختلف اضلاع میں صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے اور ذمہ دار اداروں کے مابین صحت مندانہ مسابقت کے فروغ کیلئے مقابلہ کے انعقاد کی ہدایت

منگل 17 اپریل 2018 20:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر مختلف ٹی ایم اے مقامی کونسلوں اور سینی ٹیشن کمپنی کے مابین صفائی کے مقابلے کے حوالے سے سب ڈویژنل کیمٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان کی زیرصدارت ہو ا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے اور صفائی کے ذمہ دار اداروں کے مابین صحت مندانہ مسابقت کے فروغ کے لیے مقابلہ صفائی کے انعقاد کی ہدایت کی ہے اور پوزیشن حاصل کرنے والی کمپنی اور ٹی ایم ایز کے لیے کروڑوں روپے کے انعامات رکھے ہیں ۔

اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں ٹی ایم اے مردان آصف خان ، ڈبلیو ایس ایس سی مردان کے منیجر خلیل خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں قیصر خان، فواد خٹک ، جواد علی اور شہباز خٹک نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ اس حوالے سے اداروں کی تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور جو بھی ادارہ اپنی حدود میں صحت وصفائی کا بہتر انتظام کرے گا اس کو انعام سے نوازا جائے گا ۔

اُنہوں نے کہا اس پروگرام کا مقصد عوام کے لیے ایک صاف ستھرے اور صحت بخش ماحول کو یقینی بنانا ہے اور انعامی رقم ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے ساتھ ملازمین کی فلاح وبہبود پر خرچ ہوگی ۔اُنہوں نے اداروں پر زور اس مہم کے دوران عوام کو بھی اپنے ساتھ شامل کیا جائے کیونکہ اس کا مقصد عوام ہی کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانا ہے

متعلقہ عنوان :