
پاکستان میں اسہال کے علاج کے لئے نئی دریافت متعارف
سالانہ 125,000اموات پر قابو پانے میں مدد ملے گی
منگل 17 اپریل 2018 21:03
(جاری ہے)
DiaResQ پاکستان میں ڈاکٹروں کے لئے اسہال کے قدرتی طریقہ علاج میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔
مختلف اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اسہال یا دست سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں اموات کی سالانہ تعداد 100,000سے 125,000 بتائی جاتی ہے یہ ملک کے نامور ایکسپرٹس کی رائے ہے۔ پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے مطابق اسہال کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی تعداد تقریباًً 53,000 رپورٹ کی گئی ہے۔ نمونیا کے بعد بچوں میں اسہال اموات کا سب سے بڑا سبب ہے۔Pantheryx Inc. کے سئنیر وائس پریزیڈینٹ ، سکاٹ ہائمن نے کہا ’’ہم Pantheryx میں یہ یقین رکھتے ہیں کہ سماجی اور اقتصادی حالات سے قطع نظر، اچھی صحت تمام لوگوں کا بینادی حق ہے۔ ہم یہ یقین دہانی کرانے کے لئے پر عزم ہیں کہ ان آبادیوں تک بھی ہماری مصنوعات پہنچیں جن تک صحت کی رسائی مشکل ہے۔ ہماری فیروز سنز سے شراکت اور پاکستان میں DiaResQکو متعارف کرانا ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ فیروز سنز اور پینتھرکس کے مشترکہ وژن میں پاکستان اور دنیا بھر کے ممالک میں اسہال کی وجہ سے ہونے والی کثیر اموات کو کم کرنا اور اس کی مدد سے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ پینتھرکس کا یقین ہے کہ قدرتی اجزاء سے تیار کردہ منفرد اور جدیدعلاج معدہ اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔دست و اسہال کے علاج کے لئے نمکیات اور زنگ (Zinc) کے سپیلمنٹ شامل ہیں ۔ پاکستان میں اسہال کا شکار اکثر بچے غذائی قلت کا شکار بھی دیکھے گئے ہیں۔ برٹش میڈیکل جرنل (BMJ) میں شائع کردہ ریسرچ کے مطابق بچوں میں شدید اسہال کے علاج میں DiaResQکی ایک خوراک موثر ثابت ہوئی اور دست کی روانگی میں 56% تک کمی دیکھی گئی۔فیروز سنز لیباریڑیز لیمیٹڈ کے CEO ، عثمان خالد وحید نے اس موقع پر کہا۔ ’’فیروز سنز پاکستان میں صحت کو درپیش چیلنجز کا باعث بننے والی بیماریوں کو نئے سائنسی تحقیق پر مبنی علاج سے لڑنے میں سرگرم ہے۔ ہماری کمپنی کا مرکز ِتوجہ مریض ہیں۔ ہم نے حال ہی میں ذچہ و بچہ کی صحت کے شعبے میں کام شروع کیا ہے اور پنتھرکس سے ہماری شراکت اس کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس پراڈکٹ کی بدولت پاکستان میں بچوں کی شرحِ اموات میں کمی آسکتی ہے اور ہمیں صحت کے شعبے سے منسلک اقوام ِ متحدہ کے مقاصد کے حصول کو پانے میں مدد ملے گی‘‘۔مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.