
نااہل نواز شریف ذہن نشین کر لیں اللہ نے ان کی دراز رسی کھینچ لی‘ڈاکٹر طاہر القادری
قاتل نوازشریف آئندہ الیکشن کی بجائے لوٹ مار کا حساب دینے کی فکر کریں‘اجلاس سے خطاب
منگل 17 اپریل 2018 21:18

(جاری ہے)
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون میں 100لوگوں کو گولیاں مارنا اور 14کو شہید کرنا کون سی جمہوریت اور حق حکمرانی ہی نااہل کو اندازہ ہو گیا ہے کہ اس بار الیکشن ہوئے تو وہ شفاف ہوں گے ان کی پشت پر پولیس پٹواری ہوگی نہ آراوز اس لیے نااہل انتخابی میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاتل نوازشریف آئندہ الیکشن کی بجائے لوٹ مار کا حساب دینے کی فکر کریں۔ قومی ڈاکو قومی امور پر قوم کا وقت ضائع مت کریں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کی آڑمیں سپریم کورٹ کے خلاف شرمناک مہم چلانا کون سے ووٹ کی عزت ہی ووٹ کو عزت دو مہم کے بعد نااہل کو ایک بڑی تعداد نے چھوڑ دیا بقیہ 31مئی کے بعد چھوڑتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لٹیری اشرافیہ کے جرائم سے عدلیہ نے 30سال صرف نظر کیا،حیرانی ہے کہ ان مجرموں کو اتنی چھوٹ کیوں ملی بروقت نوٹس لے لیا جاتا تو قوم آج فتنہ اشرافیہ کی زد پر نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سیاست میں کرپشن،لوٹ مار،قتل غارت گری کو داخل کر کے سیاسی،سماجی اخلاقیات کا جنازہ نکالا، انہوں نے کہا کہ 3بار وزیر اعظم رہنے والے کو عدلیہ کے خلاف بد زبانی پر نوٹس ملنا شرمناک اور مرڈوبنے کا مقام ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.