Live Updates

پنجاب جھرلو الیکشن نہیں ہونے دینگے ، پیپلز پارٹی ایک بار پھر ابھرکر سامنے آئے گی ‘قمرزمان کائرہ/

چودھری منظور احمد بہت جلد تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے ، مسلم لیگ (ن) سیاسی خودکشی میں مصروف ہے‘پارٹی عہدیداروں سے خطاب

منگل 17 اپریل 2018 21:41

پنجاب جھرلو الیکشن نہیں ہونے دینگے ، پیپلز پارٹی ایک بار پھر ابھرکر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ اس بار پنجاب جھرلو الیکشن نہیں ہونے دیں گے اور پیپلز پارٹی ایک بار پھر ابھرے گی،بہت جلد تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) سیاسی خودکشی میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنما گزشتہ روز پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ پنجاب میں شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کے اضلاع کے مجوزہ ٹکٹ ہولڈر ز اور پارٹی عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج اپنے کرموں کا پھل کاٹ رہی ہے وہ اپنی منفی سیاست کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف پہلے پنجاب کی کرپشن کا حساب دیں بعد میں سندھ کا رخ کریں۔سندھ کے لوگ بڑھ بازوں کو کب سے مسترد کر چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات