
دوسرا بین الاقوامی میری ٹائم اکیڈمیز سیمینار 18تا 19اپریل کراچی میں منعقد ہوگا
ْمالدیپ ،ملائیشیا ،کینیا ،یوکرائن ،موریشس ،سوئیڈن اور تنزانیہ سمیت 7ممالک کے 24 وفود شرکت کریں گے پاکستان کی میری ٹائم اکیڈمی دنیا کی واحد اکیڈمی ہے جس میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے ،کموڈور اکبر نقی کی پریس کانفرنس
منگل 17 اپریل 2018 21:56
(جاری ہے)
ہم اپنے کیڈٹس کو کراچی پورٹ ،پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر تربیت فراہم کرتے ہیں ۔
یہاں کے تربیت یافتہ کیڈٹس دنیا میں اپنا لوہا منوارہے ہیں ۔ یہ واحد ادارہ ہے جس میں بین الاقوامی سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کیڈٹس کی تربیت کے بعد یہاں پر روزگار کے مسائل حل ضرور موجود ہیں لیکن گوادر پورٹ کے فعال ہونے کے بعد اس مسئلے پر قابو پالیا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ سمندری آلوگی اہم مسئلہ ہے ۔ہمارا سمند ر45کلو میٹر تک گندا ہے ۔اس کی بڑی وجہ صنعتی آلودگی ہے ۔وفاقی سطح پر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے امید ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کو بھی جلد حل کرلیا جائے گا ۔ بین الاقوامی میری ٹائم اکیڈمیز سیمینار کے حوالے سے کموڈور اکبر نقی نے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی نے 2016میں پہلی مرتبہ اس سیمینار کو متعارف کرایا تھا جس میں سوئیڈین ،موریشس اور مالدیپ کے وفود نے شرکت کی تھی اب18سے 19اپریل تک کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے سیمینار میں 7ممالک کے 24وفود شرکت کررہے ہیں جبکہ 2020تیسرے انٹرنیشنل میری ٹائم اکیڈمیز سیمنار کی میزبانی بھی پاکستان کرے گا ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی ورلڈ میری ٹائم یونیورسٹی سوئیڈن کی ایک برانچ ہے اور یہاں سے اب تک 3075پاکستانی اور 68غیر ملکی کیڈٹس تربیت حاصل کرچکے ہیں ۔پرائم منسٹر اسکیم کے تحت اکیڈمی میں 100طالب علموں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے یہ ٹریننگ 6ماہ میں مکمل کی جاتی ہے ۔ہم بہت کم فیس میں تربیت فراہم کررہے ہیں ۔کموڈور اکبر نقی نے کہا کہ پاکستان کے پاس آٹو ریڈار سسٹم موجود ہے جو کہ بہت کم ممالک کے پاس ہے ۔اس سسٹم کی وجہ سے پاکستانی کیڈٹس کو تربیت کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کے زیر اہتمام مختلف آگاہی پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں ۔آنے والے دنوں میں یہ اکیڈمی سی پیک میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرے گی ۔مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.