نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی؛ سرکاری ٹی وی نے بھی نواز شریف سے منہ پھیر لیا

پی ٹی وی نے نواز شریف تقریر کا بڑا حصہ نشر نہیں کیا،سابق وزیر اعظم کی تقریر کا ٹکر تک نہ چلا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل اپریل 21:17

نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی؛ سرکاری ٹی وی نے بھی نواز ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17اپریل 2018ء ) ::نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سرکاری ٹی وی نے بھی نواز شریف سے منہ پھیر لیا۔ پی ٹی وی نے نواز شریف تقریر کا بڑا حصہ نشر نہیں کیا جبکہ سابق وزیر اعظم کی تقریر کا ٹکر تک نہ چلا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے بارے میں ایک تاثر یہ بھی ہے کہ وہ غیر جانبداری اختیار کرنے کی بجائے حکومت کا ترجمان نظر آتا ہے مگر آج پی ٹی وی نے اپنی ریت ہی توڑ ڈالی۔

کبھی نواز شریف کو دن رات پی ٹی وی کی سکرین کی زینت بنایا جاتا تھا اور اب نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سرکاری ٹی وی نے بھی نواز شریف سے منہ پھیر لیا۔پی ٹی وی نے نواز شریف تقریر کا بڑا حصہ نشر نہیں کیا جبکہ سابق وزیر اعظم کی تقریر کا ٹکر تک نہ چلا۔اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا رد عمل بھی ملا جلا ہے۔

متعلقہ عنوان :