Live Updates

ایران آنے جانے والے جہازوں کی امریکا کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے

اب تک 50 سے زائد تجارتی جہازوں کا رخ موڑا جاچکا ہے،خلیج عمان میں ایران جانے والے مزید 2 آئل ٹینکرزکو ناکارہ بنا دیا ہے۔ امریکی سینیٹ کام ایڈمرل بریڈ کوپر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 مئی 2026 21:12

ایران آنے جانے والے جہازوں کی امریکا کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 08 مئی 2026ء ) امریکی سینیٹ کام ایڈمرل بریڈ کوپرنے کہا ہے کہ امریکا کا ایران آنے جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں ایران جانے والے مزید 2 آئل ٹینکرز ناکارہ بنا دیئے۔ امریکی بحریہ کے ایف اے 18سپرہارنیٹ طیاروں نے ایرانی پرچم بردار ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔

ایم ٹی سی اسٹار تھری اور ایم ٹی سیوڈ ایرانی بندرگارہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ امریکی حملوں میں ٹینکروں کے اسموک اسٹیکس کو نشانہ بناکر انہیں ناکارہ بنایا گیا۔ 6 مئی کو ایرانی ٹینکر ایم ٹی حسنہ کو امریکی فورسز نے روک دیا تھا۔ ۔ تینوں جہاز اب ایران کی جانب سفر نہیں کررہے ۔

(جاری ہے)

ایران آنے جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے۔

اب تک 50سے زائد تجارتی جہازوں کا رخ موڑا جاچکا ہے، امریکی فوج خطے میں ناکہ بندی کے نفاذ کیلئے مکمل متحرک ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی طرف سے اب تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ آج ہمیں ایران کا جواب موصول ہوجانا چاہئے، امید ہے کہ ایران مثبت مذاکرات کی طرف آئے گا۔ امید ہے کہ ایران کی طرف سے سنجیدہ تجاویز سامنے آئیں گی۔

ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہماری توجہ صردف لبنانی حکومت پر ہے، حزب اللہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ایران ہم پر میزائل فائر کرے گا تو ہم بھی جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے دیا تو کل مزید ممالک سمندری راستے کنٹرول کریں گے۔دوسری جانب دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اب بھی امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جواب پر غور جاری ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی تازہ تجویز پر فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ امریکا نے جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ، ایرانی افواج کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔ کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات