Live Updates

ایران اب بھی امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جواب دینے پر غور جاری ہے

امریکا نے جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ،کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 مئی 2026 20:44

ایران اب بھی امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جواب دینے پر غور ..
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 08 مئی 2026ء ) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اب بھی امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جواب پر غور جاری ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی تازہ تجویز پر فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ امریکا نے جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ، ایرانی افواج کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔

کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ دوسری جانب میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی طرف سے اب تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ آج ہمیں ایران کا جواب موصول ہوجانا چاہئے، امید ہے کہ ایران مثبت  مذاکرات کی طرف آئے گا۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ ایران کی طرف سے سنجیدہ تجاویز سامنے آئیں گی۔ 

ایران کو کسی بھی  صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ہماری توجہ صردف لبنانی حکومت پر ہے، حزب اللہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔  ایران ہم پر میزائل فائر کرے گا تو ہم بھی جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے دیا تو کل مزید ممالک سمندری راستے کنٹرول کریں گے۔ دوسری جانب الجزیرہ کے  مطابق امریکی بحریہ نے ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کردیا، حملے میں 10 اہلکار زخمی اور 6 لاپتا ہوگئے۔
امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایرانی پرچم والے تجارتی جہاز پر حملہ کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملے کے بعد ایرانی جہا زکے 5اہلکار تاحال لاپتا ہیں۔ گورنر میناب کے مطابق امریکی حملے میں لاپتا اہلکاروں میں سے ایک کی لاش مل گئی ہے۔امریکی حملے میں لاپتا اہلکاروں میں سے ایک کی لاش مل گئی ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات