کراچی کی تباہی کی ذمہ دار صرف پیپلزپارٹی نہیں بلکہ وہ قوتیں بھی ہیں جنہوں نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو عوام پر مسلط کیا
قوم اب باشعور ہوچکی ہے اور اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچان چکی ہے، آئندہ انتخابات میں ہمارا ہدف صرف مینڈیٹ حاصل کرنا نہیں بلکہ اس کی مکمل حفاظت بھی کرنا شامل ہے، حافظ نعیم الرحمن
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 8 مئی 2026
23:47
(جاری ہے)
گزشتہ 78 برسوں میں صرف چہرے بدلے گئے، مگر نظام وہی خاندانی سیاست، وراثت اور مفادات کے گرد گھومتا رہا، اسی لیے عوام کے حالات نہیں بدلے۔
اب وقت آگیا ہے کہ صرف چہرے نہیں ظالمانہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے۔ جماعت اسلامی ملک میں ایسا عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کو انصاف، ترقی اور خوشحالی فراہم کرسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ٹاؤن کے تحت شرف آباد بہادر آباد یوسی 7میں شاہین فیملی پارک اور یوسی میں نئی سڑکوں اور گلیوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ، امیر ضلع قائدین انجینئر عبدالعزیز، ٹاؤن چیئر مین رضوان عبدالسمیع، یوسی چیئر مین سلیم عمر اور دیگرنے بھی خطاب کیا،قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا، تقریب کے بعد حافظ نعیم الرحمن نے ترقیاتی منصوبوں کی تختی کشائی کرکے پارک کا افتتاح کیا، اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جن میں خواتین،بچے،بزرگ اور نوجوان شامل تھے نے شرکت کی اور جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں کو سراہا۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ کراچی پورے ملک کے مجموعی ٹیکس کا 42فیصد قومی خزانے میں 67فیصد اور صوبہ سندھ کے بجٹ کا 95فیصد حصہ فراہم کرتا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے عوام،تاجر،صنعتکار بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، شہریوں کو بجلی،پانی،گیس،ٹرانسپورٹ،صفائی ستھرائی سمیت بے شمار مسائل ہیں، نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار نہیں دیا جاتا،پیپلز پارٹی 18سال سے سندھ پر مسلط اور کراچی کے اداروں،اختیارات اور وسائل پر قابض ہے، کراچی کے 3360ارب روپے ہڑپ کرچکی ہے، پیپلز پارٹی نے ایم کیوایم کے ساتھ مل کر کراچی کے وسائل کھائے اور شہریوں کو تباہ وبرباد کیا ہے، عوام ان دونوں پارٹیوں کو مسترد کرچکے ہیں لیکن ان کو زبردستی اہل کراچی پر مسلط کیا گیا، بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کے بھاری مینڈیٹ کے باوجود ہمارے میئر کا راستہ روکا گیا، کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر ہوتا تو آج شہر کی ایسی ابتر حالت نہ ہوتی، جن لوگوں نے یہ گند پھیلائی ہے اب ان ہی کی ذمہ داری ہے کہ اسے صاف کریں، حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن میں ہمارے منتخب نمائندے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی تمام تر رکاوٹوں، اختیارات ووسائل کی عدم فراہمی کے باوجود دن رات محنت اور ٹاؤن کے وسائل سے عوامی خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں اور تیزی سے تعمیراتی وترقیاتی منصوبے مکمل کررہے ہیں، پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد،سرکاری اسکولوں کی حالت اور معیار تعلیم کو بہتر اور گلی،محلوں کو روشن کررہے ہیں، جماعت اسلامی ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہے، جماعت اسلامی ہی ہے جس نے اہل کراچی کے جائز وقانونی حقوق اور مسائل کے حل کی عملی جدوجہد کی ہے، ہماری ممبر شپ مہم جاری ہے، عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ممبر بنیں اور قوت بنیں اور آئندہ الیکشن میں پہلے سے زیادہ بڑا مینڈیٹ دیں، اس کی حفاظت بھی کریں اور ماضی کی طرح اس پر ڈاکہ نہ ڈالنے دیں، جماعت اسلامی کی اہل اور دیانت دار قیادت ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے، ملک میں رائج فرسودہ اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کی تحریک کا حصہ بنیں۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بہادر آباد یوسی کے رہنے والوں اور یوسی چیئرمین مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا اور عوامی خدمت کے اس سفر کو آگے بڑھایا۔ کراچی میں جہاں جہاں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین اور یوسی چیئرمین موجود ہیں، وہ علاقے عوام کے لیے اللہ کی طرف سے نعمت ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ وہاں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں جس یوسی کا چیئرمین ہوں وہاں کے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی ہیں، جس کی وجہ سے اختیارات نہ ہونے کے باعث میں ایک انچ گلی کی تعمیر بھی نہیں کروا سکتا۔ یہی صورتحال کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی موجود ہے جہاں اختیارات کی غیرمنصفانہ تقسیم عوامی مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کرپشن کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں جن پر پی ایچ ڈی کی جاسکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور قابض میئر مرتضیٰ وہاب محض اعلانات کر رہے ہیں، مگر عملی طور پر کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔ پیپلزپارٹی جواب دے کہ گزشتہ 18 برسوں میں کراچی کے لیے کوئی نمایاں کام کیوں نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج اگر کچھ اعلانات کیے جا رہے ہیں تو وہ بھی صرف جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے دباؤ کا نتیجہ ہیں۔ بی آر ٹی منصوبے کی سڑکیں تک مکمل نہیں کی گئیں جبکہ کریم آباد کی دو سڑکوں کی تعمیر میں بھی پیپلزپارٹی ناکام ثابت ہوئی ہے۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ کراچی میں مسائل کی سب سے بڑی وجہ پیپلزپارٹی کی کرپشن اور نااہلی ہے۔ کراچی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور اس محرومی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خدمت، دیانت اور امانت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
کراچی کی تباہی کی ذمہ دار صرف پیپلزپارٹی نہیں بلکہ وہ قوتیں بھی ہیں جنہوں نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو عوام پر مسلط کیا
-
خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج ہلاک
-
ہم نے گزشتہ رات کی جارحیت ناکام بنائی، دشمن پسپا ہوا، اسماعیل بقائی
-
راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
ایران آنے جانے والے جہازوں کی امریکا کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے
-
ّپاسپورٹ سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ: نادرا کے تعاون سے نئی جامع ایس او پیز تیار
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
-
ایران اب بھی امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جواب دینے پر غور جاری ہے
-
عمران خان دور کا منصوبہ ملک میں 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب
-
ایران کی طرف سے آج ہمیں جواب موصول ہوجانا چاہئے، امید ہے سنجیدہ تجاویز سامنے آئیں گی
-
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ہے، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.