راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات

1300 روپے کے تنازعے پر 2 نوجوان قتل، سفاک ملزمان مقتول نوجوان کی لاش موٹرسائیکل سے باندھ کر گھسیٹتے رہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 مئی 2026 21:23

راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2026ء) راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، 1300 روپے کے تنازعے پر 2 نوجوان قتل، سفاک ملزمان مقتول نوجوان کی لاش موٹرسائیکل سے باندھ کر گھسیٹتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں معمولی سے تنازعے پر قتل کی خوفناک اور لرزہ خیز واردات پیش آئی۔ راولپنڈی میں معمولی تلخ کلامی پر 2 نوجوان بے دردی سے قتل کردیے گئے۔

پولیس کے مطابق ہولناک واقعہ تھانہ دھمیال کے علاقہ پیر مہر علی شاہ ٹان میں پیش آیا جہاں لڑائی جھگڑا 1300 روپے کے لین دین سے شروع ہو کر فائرنگ تک جا پہنچا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرنے والے ایک شخص کی شناخت 25 سالہ سراج، دوسرے کی زین کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیں جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اس واقعے سے متعلق مزید لرزہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول زین کو بدترین تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد سفاک ملزمان نے اسے موٹر سائیکل کے ساتھ باندھ کر گھسیٹا اور نعش گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔ وجوان زین کا ملزمان کے ساتھ کوئی تنازع نہیں تھا سراج کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا جس کے بدلے میں زین کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔