ّپاسپورٹ سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ: نادرا کے تعاون سے نئی جامع ایس او پیز تیار

شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری: گھر بیٹھے پاسپورٹ سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید میکانزم کی منظوری

جمعہ 8 مئی 2026 21:10

ّپاسپورٹ سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ: نادرا کے تعاون سے نئی ..
ص*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاسپورٹ کے حصول کو آسان بنانے اور پورے سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں پاسپورٹ اور نادرا کے مابین باہمی اشتراک کو فروغ دیتے ہوئے جامع ضابطہ کار (SOPs) تیار کر لیے گئے ہیں۔

اس اشتراک کا بنیادی مقصد شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں درپیش دشواریوں کا خاتمہ اور عوامی سہولیات میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہریوں کو اب گھر بیٹھے پاسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آن لائن پاسپورٹ سروسز کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق ہوا، تاکہ عوام کو دفاتر کے چکر نہ کاٹنے پڑیں۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل کو پاسپورٹ آپریشنز کو مؤثر، تیز رفتار اور شفاف بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جدید میکانزم کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا، جس سے نہ صرف عملے کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ پاسپورٹ کے اجرائ میں ہونے والی تاخیر کا بھی خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس جامع ڈیجیٹل پلان پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سسٹم کی تکنیکی خامیوں کو دور کیا جائے گا جس کے بعد نادرا کے ڈیٹا بیس کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کر کے شہریوں کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ڈائریکٹر محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ شعبے مقررہ وقت کے اندر ان اصلاحات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ثمرات مل سکیں

متعلقہ عنوان :