پیراگون سٹی اور خواجہ سعد رفیق کے مابین 37کینال زمین خرید و فروخت کرنے کا معاہدہ منظر عام پر آگیا ،

37کنال زمین عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور میں موجود ہے جس کی تمام دستاویزی ریکارڈ کینٹ کچہری لاہور سے نیب حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا دستاویزات کی روشنی میں خواجہ سعد رفیق کی پیراگون سٹی سے لاتعلقی کا بیان جھوٹا ثابت ہو گیا

منگل 17 اپریل 2018 23:27

پیراگون سٹی اور خواجہ سعد رفیق کے مابین 37کینال زمین خرید و فروخت کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور پیراگون سٹی لاہور کے مابین 37کنال زمین کی خرید و فروخت کا معاہدہ منظر عام پر آ گیا۔ جس کے بعد خواجہ سعد رفیق کی طرف سے پیراگون سٹی سے لاتعلقی کے بیانات جھوٹے ثابت ہو گئے۔37کنال زمین عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کا ریکارڈ اہل کمیشن سردار منظور علی خان کے پاس موجود ہے۔

ذرائع سے حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور پیراگون سٹی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیاء اور خواجہ سعد رفیق کے مابین عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کی 16کنال زمین کی خرید و فروخت کا آخری معاہدہ 10اپریل 2018ء میں ہوا ۔ معاہدے کے لئے استعمال کئے گئے اسٹام پر فریق اول ندیم ضیاء ، فریق دوم خواجہ سعد رفیق کے دستخط ، تصاویر اور نشان انگوٹھا بھی لگے ہوئے ہیں جبکہ اسٹام پر خواجہ سعد رفیق کا قومی شناختی کارڈ نمبر 35202-2986636-7بھی درج ہے۔

(جاری ہے)

ان دستاویزات پر زمین کی قیمت 34ملین روپے ظاہر کی گئی ہے جس پر سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کینٹ کے دستخط بھی موجود ہیں۔ جس کی تصدیق اہل کمیشن سردار منصور علی خان نے کر رکھی ہے ۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق پیراگون سٹی اور خواجہ سعد رفیق کے مابین معاہدے میں 20کنال زمین کا کھیوٹ، کھتونی اور خسرہ نمبرات درج ہیں یہ زمین 31قطعات پر مشتمل ہے۔

جو یہ ثابت کر تی ہے کہ یہ خواجہ سعد رفیق اور پیراگون سٹی کے مابین زمین کا لین دین عرصہ دراز سے ہو رہا ہے۔ ان دستاویزات کی روشنی میں نیب حکام خواجہ سعد رفیق کے خلاف تحقیقات کرنے پر مصروف ہے اور ان سے اس حوالے سے وضاحت بھی طلب کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق پیراگون سٹی سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کو جیل جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔۔