
پاکستان چین کے ساتھ فلم، میڈیا، ثقافت اور ورثہ کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے، چینی صدر
شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ انشی ایٹو ثقافتی رابطوں کے قیام میں معاون ثابت ہو گا اور اس سے دونوں ممالک کے علاوہ پورے خطہ کے لوگوں کو فائدہ ہو گا، پاکستان اپنی متنوع ثقافت، کثیر النسلی اور کثیر اللسانی معاشرے کے ساتھ ثقافت اور سیاحت کے شعبہ میں تعاون کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان فنکاروں، فلم، ٹی وی ڈراموں و سیریلز اور فنون و دستکاریوں کے مسلسل تبادلے کے ذریعے سی پیک کو ثقافتی راہداری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی چینی سفیر یائو جنگ سے ملاقات میں بات چیت
منگل 17 اپریل 2018 23:34

(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے استحکام کیلئے ایک دوسرے کی ثقافت، اقدار اور ورثہ کو سمجھنا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی متنوع ثقافت، کثیر النسلی اور کثیر اللسانی معاشرے کے ساتھ ثقافت اور سیاحت کے شعبہ میں تعاون کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان فنکاروں، فلم، ٹی وی ڈراموں و سیریلز اور فنون و دستکاریوں کے مسلسل تبادلے کے ذریعے سی پیک کو ثقافتی راہداری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی حکومتوں کے درمیان ثقافتی معاہدے پر دستخط کرنے کے انتظامی پروگرام سے بالخصوص ثقافتی تبادلوں و تعاون کے شعبہ میں اختراع و ایجادات کیلئے متعدد مراعات میسر آ سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کی پہلی فلم پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد سنیما کی زوال پذیر صنعت کو بحال کرنا ہے، پاکستان نے فلم کے شعبہ میں چینی ماڈل سے بہت کچھ سیکھا ہے اور فلم، پروڈکشن و براڈ کاسٹ کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں بالخصوص وزیر مملکت کے حالیہ دورہ چین اور انتظامی ثقافتی پروگرام کے تناظر میں میڈیا، اطلاعات اور ثقافت کے شعبہ میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت نے چینی سفیر کو بتایا کہ دو پاکستانی فلمیں جلد چینی سینما میں دکھائی جائیں گی اور امید ہے کہ فلموں کے تبادلہ سے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت اور اقدار کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ چینی سفیر نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بالخصوص فلم اور ثقافت کے شعبہ میں تعاون کو مضبوط بنانے اور مزید فروغ دینے کے حوالہ سے وزیر مملکت کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر مملکت نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے سلسلہ میں چین کی جانب سے تعاون میں دلچسپی کی تعریف کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.