کوئٹہ سے خالق آباد منگچر جانے والی باراتیوں کی کوچ حادثے کاشکار، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

بدھ اپریل 08:50

مستونگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) کوئٹہ سے خالق آباد منگچر جانے والی باراتیوں کی کوچ حادثے کاشکار 2 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز مطابق منگل کو کوئٹہ سے خالق آباد منگچر جانے والی باراتیوں کی کوچ کھڈکوچہ کے علاقے ژلی کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہاجر ہ بی بی کمسن بچی سومرہ بی بی موقع پرہی جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے جن میں سجاداحمد ،محمد عارف ،نثار احمد ،غلام حید ر،نذیراحمد ،عبدالرزاق ،رحمت اللہ ،محمد عالم ،عنایت اللہ ،عبدالرشید ،محمدسلمان ،عبدالجبار،سجاد احمد ،محمدحسینن،بی بی نسیمہ ،حسین علی ،فاطمہ بی بی ودیگرشامل ہیں علاوہ ازیں کوچ حادثے کے بعد لیویزانتظامیہ کھڈکوچہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر زخمیوں اورنواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیاجبکہ شدید زخمیوں طبی امدادکے بعد ٹراماسنیٹرکوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

جاں بحق اورزخمیوں کاتعلق سرمستانی کے قبیلے سے بتایاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :