سعودی فرمانروا سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، یمن میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لئے فراخدلانہ مالی امداد کو سراہا

بدھ 18 اپریل 2018 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دارلحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے ملاقات کی ہے اور ان سے خطے کی تازہ صورت حال ، یمن میں جاری بحران ،انسانی امدادی سرگرمیوں اور عالمی ادارے میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق انتونیو گوترش نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے گفتگو کرتے ہوئے یمن میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لئے سعودی عرب کے کردار اور فراخدلانہ مالی امداد کو سراہا ۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور اس کے تحت مختلف عالمی اداروں اور تنظیموں میں سعودی عرب کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمیشہ بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے لئے کوششوں کی حمایت کی ہے۔اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت مساعد بن محمد العیبان ، وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ بن یحییٰ المعلمی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :