بلوچستان میں کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ،

شہریوں اور زمیندارو ں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،سردی کی شدت میں بھی اضافہ

بدھ 18 اپریل 2018 13:58

کوئٹہ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ،شہریوں اور زمیندارو ں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع بشمول پشین،چمن،مستونگ،قلات،زیارت اور دیگر علاقوں میں پیر سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا جس سے عام شہریوں اور زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔

کوئٹہ کے مقامی زمینداروں نے کہا کہ بارشوں سے نہ تو صرف فصلیں اچھی ہوںگی بلکہ ڈیموں میں پانی جمع ہونے سے اس کی زیرزمین سطح میں بہتری آئیگی۔کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف پارکوں اور سیروتفریح والے علاقے ہنہ اوڑک کا رخ کرلیاجہاں وہ اپنے فیملی کے ساتھ پکنک مناتے ہوئے لطف اندوز ہوتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :