Live Updates

ٹکٹ امیدواروں کا ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے کا خطرہ، تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 13:58

ٹکٹ امیدواروں کا ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے کا خطرہ، تحریک انصاف نے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ امیدوراوں سے پارٹی نہ چھوڑنے کا حلف لینے کا فیصلہ کر لیا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی نظم سے انحراف نہ کرنے کا حلف نامہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تا کہ پارٹی کو توڑ پھوڑ سے بچایا جا سکے۔منگل کے روز پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 4 مئی کی حتمی تاریخ گزرنے کے بعد ٹکٹوں کے اجرا اور امیدواروں سے ٹکٹ کی درخواستوں کے ساتھ حلف برداری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات