پی سی بی کے زیر اہتمام پاکستان کرکٹ کپ 25 اپریل سے فیصل ۱ٓباد میں شروع ہوگا، ملک بھر سے پانچ بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی

بدھ 18 اپریل 2018 15:15

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پی سی بی کے زیر اہتمام پاکستان کرکٹ کپ 25 اپریل بروز بدھ سے اقبال سٹیڈیم فیصل ۱ٓباد میں شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے پانچ بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 6 مئی تک کھیلے جانیوالے ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز میں پنجا ب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اورفیڈرل ایریا کی کرکٹ ٹیمیںمد مقابل ہونگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پاکستان کرکٹ کپ کے شاندار انعقاد کی غرض سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنرسلمان غنی کی زیر صدارت منعقد ہہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ ۱ٓپریشن شفیق احمد ، منیجر مارکیٹنگ احمدرضا ، سکیورٹی منیجر یونس بٹ ، ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم ، کیئرٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر اور صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن چوہدری انور بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایاگیا کہ پاکستان کرکٹ کپ کے ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز میں پنجاب ‘ سندھ ‘ بلوچستان ‘ خیر پختونخواہ اورفیڈرل ایریا کی کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی اور کرکٹ میچ روزانہ اڑھائی بجے دن سے شروع ہو کر رات سوا گیارہ بجے تک کھیلا جائیگا جس کیلئے 100 اور 200 روپے کاٹکٹ فروخت ہوگا جبکہ فائنل کا ٹکٹ 150 اور 300 روپے میںملے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ پاکستان کپ کے انعقاد کیلئے اقبال سٹیڈیم میں عمدہ انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شائقین کرکٹ کوبہترین ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہونے کاموقع ملے ۔

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امورکو فول پروف بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی اس ضمن میںضلعی پولیس ‘ ٹریفک ‘ سول ڈیفنس ‘ ریسکیو 1122 ‘ پارکنگ کمپنی اور دیگرمحکموںکی ذمہ داریوں سے متعلق پلان مرتب کریںگے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ نیشنل اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے اقبال سٹیڈیم کو جدید تقاضوںسے ہم آہنگ کیا گیا ہے نیز اس ضمن میںکرکٹ کی بھر پور بحالی حکومت اور انکی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے اقبال سٹیڈیم کے منتظمین سے کہا کہ پاکستان کپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر ضروری انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تیزی سے اقدامات کریں ۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندوں نے اقبال سٹیڈیم کو ٹاپ کلاس کرکٹ میچز کیلئے انتہائی موزوں اوربہترین قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کپ کے انعقاد سے شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کاموقع ملے گا جوکرکٹ کی ترقی و فروغ کیلئے ممدومعاون ثابت ہو گا ۔