مودی کا دورہ سویڈن ، کشمیریوں کا بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،

نعرے بازی مظاہرین نے ’’اپنے گھر واپس جائو‘‘ اور’’قتل عام بند کرو‘‘ کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

بدھ 18 اپریل 2018 17:21

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سویڈن کے موقع پر کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ،مظاہرین نے کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم و تشدد کو بند کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے "اپنے گھر واپس جاو" اور "قتل عام بند کرو" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سویڈن کشمیر کمیٹی کے اراکین نے سرکاری دورے پر سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے دورے پر موجود بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کمیٹی کے اراکین سویڈن پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے اور مودی کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم و تشدد کو بند کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے "اپنے گھر واپس جاو" اور "قتل عام بند کرو" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

سویڈن کشمیر کمیٹی کے سربراہ برکت حسین نے اس موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ بھارت، کشمیر سمیت متعدد موضوعات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے سویڈن حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوف وین نے وزارت اعظمی دفتر میں ملاقات کی۔