نہتے کشمیریوں کے قتل عام سے بھارتی فورسز کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے، بلال صدیقی

بدھ 18 اپریل 2018 17:32

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے مقبوضہ علاقے میں نہتے شہریوں کے قتل عام کوبھارتی فورسز کی بوکھلاہٹ قراردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلال صدیقی حال ہی میں شہید ہونیوالے نوجوانوں گوہر احمد راتھر اور عامر لون کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کنگن کے علاقے چھتر گل گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کے غیر متزلزل جذبہ حریت اوربھارتی تسلط سے آزادی کے عزم نے بھارت کونفسیاتی طورپر احساس شکست میں مبتلا کر دیاہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی اپنے حالیہ بیان میں اس اخلاقی شکست کا اعتراف کیاگیا ہے۔تاہم انہوںنے کہاکہ بھارت اپنی سامراجی ضد، انا اور ہٹ دھرمی کو تسکین دینے کی خاطر ظلم و جبر کی اپنی روش ترک کرنے پر آمادہ نہیں۔ بلال صدیقی نے کشمیری عوام سے کہاکہ وہ کشمیری شہداء کی بے مثال قربانیوں کے تحفظ کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں۔

متعلقہ عنوان :