انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

عدالت نے پرویز خٹک کو 23 اپریل جبکہ شوکت یوسفزئی کو 25 اپریل کو طلب کر لیا

بدھ 18 اپریل 2018 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اورممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی نے عدالت میں پیش ہو کر قبل از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک ،ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے پرویز خٹک کو 23 اپریل جبکہ شوکت یوسفزئی کو 25 اپریل کو طلب کر لیا ہے ۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کے خلاف پارلیمنٹ اور پی ٹی وی سمیت دیگر اہم عمارتوں پر دھرنے کے دوران حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔