عطائی ڈاکٹروں کے خلاف جاری مہم میںمذید 11غیرقانونی کلینکس سر بمہر

بدھ 18 اپریل 2018 18:18

راولپنڈی ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر طاہر رضوی نے کہا ہے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف جاری مہم میں کاروائی کرتے ہوئے مذید 11غیرقانونی کلینکس سر بمہر کردیئے ہیں جبکہ ایک عطائی ڈاکٹر کو چالان جاری کیا گیا ہے ۔ گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ضلع راولپنڈی میں گذشتہ چند روز سے عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز راولپنڈی کے مختلف علاقوں جن میں راول ٹاون کی حدود میں واقع زکی ڈینٹل کلینک ،رضا ڈینٹل کلینک،چنار ڈینٹل زون،آیان میڈیکل سنٹر اور حجامہ میڈیکل سنٹر کو سیل کیا گیا جبکہ راولپنڈی تحصیل سے چار کلینکس جن میں صناء ہومیو کلینک،ولائت میڈیکل سنٹر، بتول میڈیکل سنٹراور ڈاکٹر ارشد کلینک کو سیل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ تحصیل کہوٹہ میں المدینہ کلینک اور حیات ہسپتال کو بھی سیل کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر رضوی نے بتایا ہے کہ سربمر کئے گئے غیر قانونی کلینکس کی رپورٹ پنجاب ہیتھ کئیر کمیشن لاہور ارسال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :