باغ ‘ الجامعة الخیریہ السلفیہ باغ کے زیر اہتمام مقابلہ حفظ القرآن الکریم کا انعقاد

بدھ 18 اپریل 2018 18:41

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) الجامعة الخیریہ السلفیہ باغ کے زیر اہتمام مقابلہ حفظ القرآن الکریم کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مدارس کے طلباء نے شرکت کی ۔مکمل قرآن کے مقابلے میں مسجد عمر کے طالب علم محمد نواز نے پہلی پوزیشن ، مدرسہ اشاعت الاسلام کھرل پانیالی کے عبدالرزاق نے دوسری اور جامعہ مصبا خ القرآن رنگلہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بیس پاروں کے مقابلے میں جامعہ مصباخ القرآن رنگلہ کے طالب علم حسان شوکت نے پہلی پوزیشن ، مدرسہ محمدیہ رحمیہ منگ بجری کے طالب علم بلال عبدالرشید نے دوسری اور جامعہ العلوم الاسلامیہ مجاہد آباد راولاکوٹ کے فضل اکبر نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح دس پاروں کے مقابلے میں جامعہ العلوم الاسلامیہ راولاکوٹ کے طالب علم عبداللہ نے پہلی پوزیشن ، مدرسہ محمدیہ رحمیہ منگ بجری کے انیق مقصود نے دوسری اور مدرسہ تجوید القرآن دھیرکوٹ کے عاشر ولد ناصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

مقابلے کے احتتام پر ڈپٹی کمشنر ضلع باغ سردار عبدالوحید اور امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث مولانا محمد انور نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعمات تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باغ سردار عبدالوحید نے کہا کہ جامعہ الخیریہ کے زیر اہتمام مختلف مدارس کے طلباء کے درمیان انعامی مقابلے جات سے مذہبی ہم آہنگی پیدا ہوگی فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا جامعہ الخیریہ میں مختلف مسالک کے مدارس کے درمیان قرآنی مقابلے کروا کے اتحاد اور اتفاق اور ملی یکجہتی کا پیغام دیا ہے ۔

امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث مولانا محمد انور کے رفائی کا م کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے آج کے مقابلے میں جن طلباء نے پوزیشن حاصل نہیں کی وہ آئندہ تیاری کریں تاکہ آئندہ کے مقابلے میں پوزیشن حاصل کے سکیں ۔ انھوں نے کہا کے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں حکومت ان سے تعاون کرے گی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت اہلحدیث آزاد کشمیر کے امیر مولانا انور رکن دین نے کہا کے قرآن اور حدیث پر عمل کر کے دونوں جہاں میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔

اسلام امن اور سلامتی کا دیں ہے ۔ جو دہشت گردی کی ہر حال میں مزمت کرتا ہے اگر ریاست میں اسلامی قانون نافظ ہو جائے تو تمام فتنہ و فساد ختم ہو سکتے ہیں ۔ جمیعت اہلحدیث اور ہمارے مسلک تمام دیگر مسالک کو اتحاد اور اتفاق کی دعوت دیتا ہے آج کے قرآنی مقابلے میں بلا تخصیص مسالک تمام دینی مدارس کے طلباء کو دعوت دی اس مقابلے میں دو درجن مدارس کے طلباء نے حصہ لیا تمام شرا ء کاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر ،ڈاکٹر سید طیب الرحمان زیدی نے کہا کے مولانا محمد انور کی آزاد کشمیر بھر میں مذہبی خدمات قابل تحسین ہیں قرآن اور حدیث کا علم ہی کامیابی کا زریعہ ہے ہمیں تمام تر تعصبات سے بالا تر ہوکر قرآن اور حدیث پر عمل کرنا چاہیے ۔

تمام تر اختلافات کا حل قرآن اور حدیث سے رجوع کرنے پر ہے انھوں نے کہا کہ اسلام میں حقیقت پسندی ہے اسلام تشدد کی مزمت کرتا ہے انھوں نے مزید کہا کے اس وقت امت مسلمہ کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے کشمیر ،شام ،فلسطین اور برما میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے ۔ ہمیں ابرت حاصل کرنی چاہیے کفر کے فتوں کے بجائے کلمہ پڑھنے والے متحد ہو کر ایک قوم بن جائیں انھوں نے بھارتی فوج کی طرف سے مظلوم کشمیریوں کا قتل و عام کی شدید الفاظ میں مزمت کی انھوں نے کہا کہ شام میں بچوں ،نوجوانوں اور بوڑھوں کو یکساں قتل کیا جا رہا ہے روس اور امریکہ دونوں مل کر مسلمانوں کا قتل و عام کر رہے ہیں ان حالات میں مسلمانو ں کا متحد ہونا ضروری ہے ۔