ملک میں مالی ایمرجنسی نافذکرکے اے ٹی ایم مشینوں سے کرنسی غائب کر دی گئی ہے ، ممتا بینر جی

بدھ 18 اپریل 2018 18:44

کلکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) بھارتی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ ملک میں مالی ایمرجنسی نافذکر کے اے ٹی ایم مشینوں سے کرنسی غائبکر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اے ٹی ایم میں نقدی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات پر تبصرہ کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا کہ ملک میں مالی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اے ٹی ایم سے کیش غائب ہونے کی شکایات ملک کی متعدد ریاستوں میں ہیں۔یہ صورتحال نوٹ بندی کے دور کو یاد دلارہی ہے جب 8نومبر 2016ئ کو اچانک وزیر اعظم مودی نے 500اور 1000روپے کے نوٹ بند کردیئے تھے اور عوام کوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اے ٹی ایم سے نوٹ غائب ہونے کی صورتحال پر ٹویٹر پرانہوں نے تحریر کیا کہ ملک میں مالی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔