مودی کی لندن آمد پربرطانوی پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں کشمیریو ں،سکھوں اور پاکستانیوں کا احتجاج

مظاہرین کے بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے بازی،ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، مودی کے حامیوں کی موجودگی کے باعث کسی قسم کی بد نظمی سے بچنے کیلئے برطانوی سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود بھارتی سفارتخانے نے کرائے پر لوگ اکٹھے کیئے ہوئے ہیں، اگر مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی تو ذمہ دار بھارتی ہائی کمیشن ہوگا،برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈنذ

بدھ 18 اپریل 2018 18:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کی لندن آمد کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کے باہر کشمیری،سکھوں اور پاکستانی کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ، برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈنذیر کا کہنا تھاکہ بھارتی سفارتخانے نے کرائے پر لوگ اکٹھے کیئے ہوئے ہیں، اگر مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی تو ذمہ دار بھارتی ہائی کمیشن ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لندن آمد پر برطانوی پارلیمنٹ کے باہر پاکستانی، کشمیری اور سکھوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے، بھارت کے حامی مظاہرین بڑی تعداد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمع ہوگئے، مظاہرین کو پرامن رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈنذیرنے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں سینکڑوں افراد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہیں، بھارت کے سفارتخانے نے کرائے پر لوگ اکٹھے کیئے ہوئے ہیں، اگر مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی تو ذمہ دار بھارتی ہائی کمیشن ہوگا۔