پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کے خلاف 27 اپریل کو احتجاج کا اعلان

بدھ 18 اپریل 2018 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی زیر صدارت لاہور تنظیم کا اجلاس ہوا جس میں لاہور کے سیکرٹری جنرل اسرار الحق بٹ، سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی، حافظ اشرف، شاہد عباس، عاصم چوہدری، صداقت غوری، فیضان احمد، رائو شریف، حاجی نیاز اور دیگر پارٹی ٹکٹ ہولڈرز، زونل صدور اور سینئر رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے خلاف 27 اپریل کو ہونے والے احتجاج کو لاہور پریس کلب کرنے کا فیصلہ کیا گیااور انتظامات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں آنے والے دنوں میں جب گرمی میں اضافہ ہو گا تو لوڈشیڈنگ بھی مزید بڑھے گی۔ ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ مسلم لیگ ن کی حکومت کو لے ڈوبے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی قیادت کے پاس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے کوئی روڈ میپ نہیں۔ ویژن سے عاری حکمران عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرے گی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے گی۔